دنیا
Time 26 مارچ ، 2024

امریکا کی شمالی شام پر بمباری، 7 شامی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک

سرکاری میڈیا کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 7 فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے— فوٹو: فائل
سرکاری میڈیا کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 7 فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے— فوٹو: فائل

امریکی فوج کی جانب سے شمالی شام کے صوبے دیر الزور میں بمباری کی گئی۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 7 فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

منگل کی صبح ہونے والے حملوں میں 19 فوجی اور 13 شہری زخمی ہوئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دیر الزور میں رہائشی علاقوں اور فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے نجی اور سرکاری املاک کا نقصان بھی ہوا۔


مزید خبریں :