26 فروری ، 2012
کراچی … الیکشن کمشنر سندھ سونو خان بلوچ نے کہا ہے کہ ٹنڈومحمد خان میں امیدوار خاتون وحیدہ شاہ کے عملے پر تشدد سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ مل گئی ہے کچھ مزید بیانات آنے کے بعد رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دی جائے گی۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں تشدد کا نشانہ بننے والے عملے کے بیانات کی کمی تھی وہ طلب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجی جائے گی اوراس کا فیصلہ بھی وہی کرے گا۔