Time 28 مارچ ، 2024
پاکستان

سوشل میڈیا پرسب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوزپوری دنیا کا مسئلہ ہے، ان تینوں چیزوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے: عطا تارڑ/ فائل فوٹو
مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوزپوری دنیا کا مسئلہ ہے، ان تینوں چیزوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے: عطا تارڑ/ فائل فوٹو

اسلام  آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پرسب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ سےبرطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زوئی نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اور پولیٹیکل قونصلر کے درمیان فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مس زوئی ویئر نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

اس دوران وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوزپوری دنیا کا مسئلہ ہے،  ان تینوں چیزوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرسب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کوسوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہیے، سوشل میڈیا سے متعلق پوری دنیا کو مل کر ضابطہ اخلاق تیارکرنا ہوگا۔

مزید خبریں :