Time 28 مارچ ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ادیتی راؤ حیدری نے ساتھی اداکار سے منگنی کرلی

فوٹو: ادیتی راؤ اور سدھارتھ فائل
فوٹو: ادیتی راؤ اور سدھارتھ فائل

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ساتھی اداکار سدھارتھ سے منگنی کرلی۔

انڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ادیتی راؤ حیدری اور  سدھارتھ کی شادی کی افواہیں خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

ایسے میں ادیتی اور سدھارتھ نے جمعرات کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔

دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی۔ تصویر میں دونوں کے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ ادیتی اور سدھارتھ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے جوڑے کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔ 

ادیتی اور سدھارتھ نے 2021 میں فلم ماہا سمودرم میں ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔

منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد  بھارتی فلم انڈسٹری اور قریبی دوستوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔   

مزید خبریں :