17 دسمبر ، 2024
3 دہائیوں سے بالی وڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اب بالی وڈ پارٹیز میں مدعو نہیں کیا جاتا ۔
حال ہی میں بھارتی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران منوج باجپائی نے بالی وڈ پارٹیز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتائی۔
منوج باجپائی نے کہا کہ ’مجھےکسی سے بھی کوئی بڑا ایشو نہیں ہے لیکن میں کسی کی پارٹی میں نہیں جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھے اب مدعو بھی نہیں کرتےکیونکہ انہیں احساس ہوگیا ہے کہ میں شرکت نہیں کروں گا لہٰذا دعوت کے باوجود میری غیر موجودگی انہیں ذلت اور توہین لگتی ہے اور میں اس صورتحال پر بہت خوش ہوں‘ ۔
اداکار نے کہا کہ ’برائے مہربانی مجھے کال نہ کریں کیونکہ میں رات 10 بجے تک سوجاتا ہوں اور ہمیشہ اپنی صبح کا انتظار کرتا ہوں‘۔
منوج باجپائی نے بتایا کہ ’میرے بالی وڈ انڈسٹری میں بھی کوئی بہت سارے دوست نہیں اور نہ ہی میں زیادہ لوگوں سے ملتا جلتا ہوں، جو لوگ مجھے نہیں جانتے انہیں لگتا ہے کہ میں بہت مغرور ہوں لیکن ایک بار جو مجھے جان لیں تو انہیں میری عادت سمجھ آجاتی ہے، میں ایک شکر گزار انسان ہوں لیکن میری لیے عزت نفس اولین ترجیح ہے اور میں اپنی رازداری کی سختی سے حفاظت کرنا پسند کرتا ہوں‘۔