رمضان اسپیشل: کیا کبھی آپ نے بیسن سے بنی سبزی کھائی ہے؟ ترکیب جان لیں

بیسن میں آٹا، نمک، زیرہ، لال مرچ، پیاز، کلونجی، ہری مرچ اور تیل شامل کر کے گوندھ لیں__فوٹو: فائل
بیسن میں آٹا، نمک، زیرہ، لال مرچ، پیاز، کلونجی، ہری مرچ اور تیل شامل کر کے گوندھ لیں__فوٹو: فائل

اجزاء:

بیسن دوکپ، آٹا آدھا کپ، پیاز 4/1 کپ، ہرا دھنیا حسب ضرورت، تیل دو کھانے چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، نمک ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچیں چھ عدد، کلونجی ایک چٹکی۔

ترکیب: 

بیسن میں آٹا، نمک، زیرہ، لال مرچ، پیاز، کلونجی، ہری مرچ اور تیل شامل کر کے گوندھ لیں۔

اب اس کی روٹی بنا کر گول گول ٹکیہ نکال لیں، چاہیں تو بیک کریں یا تیل مین فرائی کریں۔

گریوی کے لیے: 

پیاز، ٹماٹر، لہس، ادرک، کٹی لال مرچ، کری پتہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، کٹی کالی مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ 

تیار ٹکیہ کری میں شامل کرکے مکس کریں اور دم چھوڑ دیں تو گرم گرم سرو کریں۔

مزید خبریں :