29 مارچ ، 2024
پاکستان میں خواتین وکلا کی تعداد مرد وکلا سے بہت کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان بھر کی بار کونسلز میں رجسٹرڈ وکلا کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 879 ہے جس میں رجسٹرڈ مرد وکلا ایک لاکھ 98 ہزار 100 جبکہ خواتین وکلا 30 ہزار سے زائد ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرکی بارکونسلز 17 فیصد خواتین وکلا پرمشتمل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھرکے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹس میں پراسیکیوٹرزکی کل تعداد 2 ہزار 210 ہے جن میں سے ایک ہزار 869 مرد جبکہ 341 خواتین ہیں۔
پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ میں خواتین پراسیکیوٹرزکی تعداد 15 فیصد ہے۔
کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کا تناسب ان کی آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے، کمیشن نے ملک بھر کی عدلیہ میں مزید خواتین کے تقرر کی تجویز دی ہے۔