Time 30 مارچ ، 2024
جرائم

میانوالی: اسپتال کی آیا سے 2 افرادکی مبینہ زیادتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میانوالی کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کی آیا سے 2 افرادکی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق آیا کو  2 افراد اسپتال لے جانےکا دھوکا دےکر شادیہ لےگئے، جہاں ویرانے میں لے جا کر دونوں ملزمان نے اس سے زیادتی کی۔

متاثرہ  خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ زیادتی کے بعد ملزمان فرار  ہوگئے اور  جاتے ہوئے دھمکی دی کہ کسی کو  بتایا تو بہت برا ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :