کھیل
29 جنوری ، 2013

بھارتی میزبان نوازی، پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم میں ٹھہرادیاگیا

 بھارتی میزبان نوازی، پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم میں ٹھہرادیاگیا

نئی دہلی…دھمکیاں اور مظاہروں کے باوجودپاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت تو پہنچ گئی،لیکن وہاں پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ قیدوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،کہیں جانے کی بات تو دور کی،کھلاڑیوں کو بجائے ہوٹلز کہ صرف اسٹیدیم میں ہی رہائش دے دی گئی ہے۔دھمکیاں بھی ملیں،مظاہرے بھی خوب ہوئے،لیکن پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم بہادروں کی طرح میدان میں بھی اور میدان سے باہر بھی مقابلہ کرنے کیلئے بھارت پہنچ گئیں،لیکن بھارتی منتظمین کو شاید پاکستان ویمنزکی یہ بات بھی بری لگ گئی،اور بجائے فائیو اسٹار ہوٹلز کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بارہ بتی اسٹیڈیم میں ہی قید کردیا گیا ،باقی ٹیمیں اڑیسہ کے شہر بویشنر میں ایک اعلی شان ہوٹل میں رہ رہی ہیں ۔پاکستانی اسپورٹس مین کے ساتھ ایسا سلوک پہلی بار نہیں ہوا بھارت گئی ہاکی ٹیم کو بھی شیو سینا کی دھمکیوں کے بعدبنا کھیلے واپس لوٹنا پڑا ۔ویمن کھلاڑیوں کے ساتھ تو حد ہی کردی گئی پہلے ممبئی کے بجائے اڑیسا بھیج دیا گیا ،وہاں بھی بھارتی انتہا پسند حاوی ہوگئے یہاں تک کے اڑیسا کے فائیو ہوٹلز کے مالکان نیپاکستانی ٹیم کو کمرے دینے سے بھی انکار کردیا ہے،سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے ملک پاکستانی کھلاڑیوں کو کیا تحفظ دیتا۔۔وہاں تو سپر اسٹار شاہ رخ خان کو نہ بخشہ گیا ۔جن انتہا پسندوں سے پاکستانی لڑکیاں نہین گھبرائیں ان سے بھارت کے بڑے بڑے ہوٹلز کے مالکان ڈر گئے،انٹر نیشنل کرکٹ کاونسل اس سارے معاملے پر چپ سادھ لی۔اگر پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم میں ہی رہائش دے کر قیدیوں کی طرح رکھنا صیح ہے تو پھر کیا پاکستان میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم میں ہی روک کر انٹرنیشنل میچز کرانا صحیح ہوگا۔

مزید خبریں :