دنیا
Time 01 اپریل ، 2024

دو بچوں کی ماں سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر ملزم نے سب کے سامنے چھرے کے وار سے قتل کردیا

32 سالہ ریحان احمد نے بنگلورو کے علاقے جیان نگر کے شالنی گراؤنڈ میں 42 سالہ فریدہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا/ فوٹو بھارتی میڈیا
32 سالہ ریحان احمد نے بنگلورو کے علاقے جیان نگر کے شالنی گراؤنڈ میں 42 سالہ فریدہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک درندہ صفت شخص نے شادی کی پیشکش قبول نہ کرنے پر اپنی  محبوبہ   پر  بھرے مجمع  میں چھرے سے وار کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ ریحان احمد نے بنگلورو کے علاقے جیان نگر کے شالنی گراؤنڈ میں 42 سالہ فریدہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا اور بعد ازاں پولیس اسٹیشن پہنچ کر قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ خاتون دوبیٹیوں کی ماں تھی جن کی عمریں 21 اور 16 سال تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق کولکتہ سے تھاجو گزشتہ 4 سالوں سے ایک اسپا میں کام کررہی تھی، 2022 میں بنگلورو میں فریدہ کی ملاقات ریحان سے ہوئی جس کے بعد دونوں میں تعلق قائم ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ گزشتہ ماہ 28 مارچ کو خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ ریحان کی سالگرہ منانے بنگلورو آئی تھی جہاں پارٹی کے بعد ریحان فریدہ کو  شاپنگ اور لنچ پر  لے گیا، اسی دوران ریحان نے مارکیٹ سے چاقو خریدا اور واپس جاکر خاتون کو پروپوز کیا، خاتون کے انکار پر ریحان نے سب کے سامنے  15 مرتبہ چھرا گھونپ کر خاتون کا قتل کردیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ریحان نے بتایا کہ وہ فریدہ کو کام چھوڑنے اور اس سے شادی کرنے پر اصرار کررہا  تھا لیکن فریدہ انکار کررہی تھی  جس کے بعد اس نے فریدہ کو چھرے کے کئی وار کرکے قتل کردیا۔

مزید خبریں :