Time 02 جنوری ، 2025
دنیا

امریکا: نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

امریکا کے شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

حکام کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے  والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 35 افراد زخمی ہیں۔

ہجوم پر گاڑی چڑھانے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا جس کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ملزم امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا۔

ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا اور شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔

مزید خبریں :