Time 02 جنوری ، 2025
دنیا

امریکا:گاڑی ہجوم پر چڑھانے والے شخص کی شناخت ہوگئی،کار سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد

امریکا:گاڑی ہجوم پر چڑھانے والے شخص کی شناخت ہوگئی،کار سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد
فوٹو: بی بی سی 

امریکا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی سے کچل کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کر دی گئی۔

بدھ کو امریکی شہر نیواورلینز میں نئے سال پر ایک کارسوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

شہری حکومت کے مطابق نیو اورلینز کی بربن اسٹریٹ میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی۔

امریکی میڈیا نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں کار سوار ہلاک ہوگیا۔

بعد ازاں ایف بی آئی نے گاڑی سے کچل کر شہریوں کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کی۔ملزم کی عمر 42 سال تھی۔

ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا۔

ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :