02 جنوری ، 2025
برطانیہ میں آئندہ 3 روز کے لیے شدید برف باری کی وارننگ جاری کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ہفتے سے پیر تک شدید برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔
برفباری، بارش، پھسلن، سیلاب اور یخ بستہ درجہ حرارت سے اسکول اور سڑکیں بند جبکہ پروازوں اور ٹرین کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ کے مختلف شہروں میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، شمال مغربی علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 6 انچ تک بارش برس چکی ہے۔