29 جنوری ، 2013
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈرسہیل تنویر کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں گرین شرٹس فیورٹ ہوں گے ۔ جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں انٹرویو دیتے ہوئے آل راوٴنڈر سہیل تنویر نے کہا کہ جنوبی افریقا کے ڈومیسٹک سیزن ستمبر میں شروع ہوتا ہے ، اس لیے وقت کے ساتھ ساتھ ان کی وکٹیں سلو ہوجائیں گی ، بھارت کیخلاف کامیابی کی وجہ سے پاکستان ٹیم پرفیورٹ ہے ۔