26 فروری ، 2012
سیالکوٹ … ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوام کو حقوق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کو آگے لے کر چلنا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام تیزی سے ایم کیو ایم میں شامل ہورہے ہیں۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کاحل صرف ایم کیوایم کے ہی پاس ہے، جلسے سے ایم کیو ایم کے دیگر مقامی رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔