کاروبار
29 جنوری ، 2013

ایل این جی کی درآمد کیلئے ازسر نو بولی طلب

اسلام آباد…مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی کی درآمد کیلئے ازسر نو بولی طلب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہناتھا کہ ری بڈنگ 15 فروری تک ہوسکتی ہے۔اس سے پہلے 9 جنوری کو ہونے والی بڈنگ میں صرف ایک کمپنی نے حصہ لیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق مزید کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے دوبارہ بڈنگ ہوگی۔ جبکہ 9 جنوری کو طلب کی گئی بولی منسوخ ہوجائے گی۔ایل این جی درآمد کے عمل میں، پیپرا قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور ان کی خلاف ورزی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ موجودہ پیپرا قوانین سے توانائی بحران حل نہیں ہوسکتا، ان میں ترامیم کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :