Time 04 اپریل ، 2024
کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں مقابلے کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مقابلے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری  ہیں،کھلاڑیوں نے کیمپ میں پریکٹس میچ کھیلا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز  سے قبل پریکٹس میچ میں پی سی بی وائٹس نے پی سی بی گرینز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

پی سی بی گرینز نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے، بسمعہ معروف نے 37 اور عائشہ ظفر نے 29 رنز بنائے، سعدیہ اقبال نے دو وکٹیں لیں۔

پی سی بی وائٹس نے 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں  پر با آسانی حاصل کرلیا۔ فاطمہ ثنا نے 42 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ صدف شمش 27 اور گل فیروزہ 26 رنز بناکر نمایاں رہیں۔طوبہ حسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی، پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ 5 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شامل ہیں، یہ تمام 8 میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔

مزید خبریں :