دنیا
Time 05 اپریل ، 2024

کینیڈا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

متاثرہ علاقوں میں 25سینٹی میٹر مزید برفباری کا امکان ہے : محکمہ موسمیات/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا
 متاثرہ علاقوں میں 25سینٹی میٹر مزید برفباری کا امکان ہے : محکمہ موسمیات/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا 

کینیڈا میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی معطل کر دیا تاہم  تاحال سڑکوں پر حادثات اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کینڈین صوبے کیوبک اور اونٹاریو کے جنوب مشرقی حصوں سے لے کر نیو برنزویک اور صوبے نوواسکوشیا میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئی ہیں جبکہ کیوبک میں برفانی طوفان نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونٹریال سمیت مختلف شہروں میں 3 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ سخت ترین موسم کی وجہ سے تمام اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔

محکمہ ماحولیات کا بتانا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 25 سینٹی میٹر مزید برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :