پاکستان
Time 05 اپریل ، 2024

فش برگر : آج افطار کیلئے کچھ نیا ٹرائی کیجیے

افطار کے دسترخوان پر کچھ نیا فش برگر بناکر تعریفیں سمیٹیں /فوٹوفائل
افطار کے دسترخوان پر کچھ نیا فش برگر بناکر تعریفیں سمیٹیں /فوٹوفائل

اجزا:

 بن بنانے کیلئے

میدہ دو کپ، بٹر دو کھانے کے چمچ، چینی دو کھانے کے چمچ، خمیر 1½کھانے کا چمچ، انڈا ایک عدد، دودھ ایک کپ

ترکیب: 

تمام چیزیں میدے میں مکس کرکے دودھ سے گوندھ کر30منٹ کور کرکے رکھ دیجیے اور بن بنا کر انڈا لگا کر 15منٹ کیلئے چھوڑ دیں اس کے بعد200 سینٹی گریڈپر بیک کرلیں۔

 ½کلو مچھلی کے پیس لے کر ہر پیس پر نمک ،کالی مرچ،مسٹرڈ پیسٹ ½کھانے کا چمچ پسی لال مرچ لگا کراچھی طرح سے ملیں،اب انڈے میں اچھی طرح ڈپ کرنے کے بعد روٹی کا چورہ لگا کر فرائی کرلیں۔

مایو میں دو کھانے کا چمچ لیموں کا جوس، سرکہ، ¼کپ کٹی ہوئی پیاز،نمک، کالی مرچ ڈال کر مکس کیجیے۔

 بن پر لگا کر فش رکھیں، چیز سلائس رکھ کر پیش کیجیے۔

مزید خبریں :