پاکستان
30 جنوری ، 2013

تحقیقاتی رپورٹ تیار، رینٹل پاورعمل درآمد کیس کی سماعت آج ہوگی

تحقیقاتی رپورٹ تیار، رینٹل پاورعمل درآمد کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد…رینٹل پاور عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہو گی، کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں رینٹل پاور منصوبوں میں بدعنوانی کا ذمے دار راجا پرویز اشرف کو ٹھہرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی افسر اصغر خان کی 30 صفحاتی رپورٹ میں راجا پرویز اشرف پر تین الزامات لگائے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ بطور وفاقی وزیر پانی و بجلی وہ رینٹل پاور معاہدوں میں بدعنوانی روکنے میں ناکام رہے۔ دوسرا یہ کہ انھوں نے اقتصادی رابطہ کمیٹی پر غلط فیصلے کے لیے دباوٴ ڈالا اور تیسرا یہ کہ انھوں نے ٹھیکے داروں کوفائدہ پہنچانے کی جان بوجھ کر کوشش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینٹل پاور منصوبوں میں بدعنوانی کے ذمے دار راجا پرویز اشرف تھے۔ سپریم کورٹ نے اسی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر راجا پرویز اشرف کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اس رپورٹ میں راجا پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس کی سماعت کل ہونی تھی تاہم دیگر مقدمات کی طوالت کے باعث اس کی سماعت نہیں ہوسکی۔ رینٹل پاور کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں پراسکیوٹر جنرل دلائل دیں گے۔

مزید خبریں :