30 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے کیماڑی میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسیکو ذرائع کے مطابق کیماڑی کے علاقے میں الصبح رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،جنہیں سول اسپتال لے جایا گیا،جہاں دوران علاج دوسرا زخمی بھی چل بسا،جس کے بعد ٹریفک حادثے میں جان بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔