پاکستان
30 جنوری ، 2013

کراچی: فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ، 2 زخمی

کراچی: فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ، 2 زخمی

کراچی …کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون اور مرد سمیت 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں رہائشی مکان میں گھس کر مسلح افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عائشہ فاروق کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام فاروق ہے،پولیس کا موٴقف ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملیر کے علاقے میں جناح اسکوائر کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 42 سالہ سلمان ہلاک ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ گھر سے باہر بیٹھے ہوئے افراد پر کی گئی،ادھر گھاس منڈی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد میں پولیس مقابلہ ہوا،جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :