30 جنوری ، 2013
مانسہرہ …مانسہرہ میں اہل محلہ نے ڈکیتی کے لئے گھر میں گھسنے والے ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ڈاکو کے بھائیوں اور اہل محلہ میں مسلح تصادم سے دونوں بھائی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے مدینہ کالونی میں ایک ڈاکو گھر میں داخل ہوا تو گھر والوں کی مزاحمت پر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔تاہم اس دوران جمع ہوجانے والے اہل محلہ نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔بعدازاں گرفتار ڈاکو کے دو بھائیوں نے مبینہ طور پر اہل محلہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ۔بات مسلح تصادم تک جا پہنچی جس میں دونوں بھائی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔