30 جنوری ، 2013
جامشورو…سندھ یونیورسٹی جامشورو کے 150 ملازمین کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ اور ہنگامہ آرائی پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرلئے گئے۔30 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔سندھ یونیوسٹی جامشورو کے ملازمین گزشتہ 44 روز سے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔گزشتہ روز احتجاج کے دوران پولیس پہنچنے پر ملازمین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی جس میں ایس پی ہیڈکوارٹر وصی حیدر سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے سندھ یونیورسٹی کے 150 ملازمین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرکے30 ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب گرفتاریوں کے خلاف سندھ کے مختلف اضلاع کی جامعات میں ہڑتال کی جارہی ہے اور تدریسی عمل معطل ہے۔