30 جنوری ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں سر چ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حرا ست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکور کے عملے نے گلشن بڑیچ میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر دو رائفلز،ایک پستول،چار سو راوٴنڈز اور نو عدد میگزین برآمد کر لئے مزید کارروائی جاری ہے ایک اور واقعہ کے دوران رات گئے بارود سے بھری گاڑی ڈیٹونیٹرز برآمد کر کے شہر کو تخریب کاری سے بچا لیا۔