پاکستان
30 جنوری ، 2013

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑوں پر آج ایک بار پھر برفباری

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑوں پر آج ایک بار پھر برفباری

گلگت بلتستان…گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑوں پر آج ایک بار پھر برفباری ہوئی،دیگر اضلاع بدستور خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔بالائی تفریحی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دیامر کے بالائی حصے میں واقعے بابوسر ٹاپ،بٹوگا ٹاپ اور نانگا پربت پر جمی برف پگھلنا بھی شروع نہ ہوئی تھی،برف پوش چوٹیاں برف سے مزید ڈھک گئیں۔گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بادل چھائے ہیں اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔شدید ٹھنڈ سے جھیلیں اور چشمے بھی جم گئے ہیں۔ہنزہ میں عطا آباد جھیل بھی برف کی موٹی تہہ میں تبدیل ہوگئی ہے۔جس سے کشتی کے ذریعے سفر کرنے والے یہاں کے عوام اپنے علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔مالاکنڈ کا تفریحی مقام مالم جبہ سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔خیبر پختونخوا کے دیگر مقامات پر بھی موسم صاف مگر سرد ہے۔ایسے میں سورج کی گرم کرنیں بہت بھلی محسوس ہوتی ہیں۔انسان تو انسان ،جانور بھی اس کا بھرپور مزہ اٹھارہے ہیں۔قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں بھی ان دنوں ہرجانب برف ہی برف دکھائی دیتی ہے۔سندھ،بلوچستان اور پنجاب میں البتہ سردی میں کچھ کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مزید خبریں :