صحت و سائنس
30 جنوری ، 2013

لاہور میں خسرے نے مزید 2بچوں کی جان لے لی

لاہور میں خسرے نے مزید 2بچوں کی جان لے لی

لاہور…لاہور میں خسرے نے مزید 2بچوں کی جان لے لی ، ایک بچی نے میواسپتال جبکہ دوسری نے چلڈرن اسپتال میں دم توڑ دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں 5ماہ کی بچی ایمان خسرے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اسے گذشتہ روز اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ دوسری بچی چلڈرن اسپتال میں پچھلے چند روز سے زیر علاج تھی۔ اس طرح لاہور میں خسرے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی مجموعی تعداد 5ہو گئی جبکہ صوبہ پنجاب میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔

مزید خبریں :