دنیا
Time 08 اپریل ، 2024

جرمنی کے سرکاری ملازمین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے۔ فوٹو فائل
 اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے۔ فوٹو فائل

برلن: جرمنی کے سرکاری ملازمین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جرمنی کے 600 سرکاری ملازمین نے چانسلر اولاف شولز اور دیگر سینئر وزرا کو خط لکھ کر اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے اور گزشتہ سال جرمنی نے اسرائیل کو 354 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمدات کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب جرمنی کی اسرائیل کیلئے فوجی امداد اور اسرائیل کی حمایت کے خلاف نکاراگوا کی درخواست پر سماعت عالمی عدالت انصاف آج ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق نکارا گوا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جرمنی نسل کشی کے جرم کی روک تھام کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مزید خبریں :