پاکستان
Time 08 اپریل ، 2024

61 فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں نیند پوری نہ ہونے کو چیلنج قرار دے دیا، سروے

61 فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں نیند پوری نہ ہونے کو چیلنج قرار دے دیا۔

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔ سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں نیند پوری نہ ہونے کو چیلنج قرار دیا اور کہا کہ افطار کے بعد سحری تک کم وقت بچتا ہے، صبح بھی جلدی اٹھنا ہوتا ہے  لہٰذا نیند پوری نہیں ہوپاتی ۔

اس کے برعکس 37فیصد نے نیند مکمل کرنے کا بتایا اور  کہا کہ کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

سروے میں نیند کی کمی کی سب سے زیادہ شکایت 64 فیصد خواتین نے کی جبکہ مردوں میں 58 فیصد نے رمضان میں نیند پوری نہ ہونے کا کہا۔

مزید خبریں :