دنیا
Time 09 اپریل ، 2024

آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

فوٹو: سائمن ہیرس فائل
فوٹو: سائمن ہیرس فائل

آئرلینڈ کے نو منتخب  وزیراعظم سائمن ہیرس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئرلینڈ کے شہر گیلوے میں ایک تقریب سے خطاب میں سائمن ہیرس نے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کا پُر زور مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج مجھے یہ کہنے دیں، ہم آپ کے اقدامات سے بیزار ہو گئے ہیں، اب جنگ بندی کرو اور امداد کی رسائی محفوظ بناؤ۔

 سائمن ہیرس کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں ہمیں دو ریاستی حل کی ضرورت ہے، اسرائیل اور فلسطین ساتھ ساتھ امن و سلامتی سے رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات گیلوے سے میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ آئرلینڈ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ طویل عرصے سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہے اور اس نے مسلسل فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کا یہ بیان فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے اور تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے آئرلینڈ کی آمادگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید خبریں :