پاکستان
Time 09 اپریل ، 2024

فوج جنگی حالات میں آتی ہے، کراچی میں صورتحال قابو میں آجائیگی: وزیر داخلہ سندھ

ایم کیو ایم قیادت سستی شہرت کےلیے بیانات دے رہی ہے: ضیاء لنجار کی گفتگو/ فائل فوٹو
ایم کیو ایم قیادت سستی شہرت کےلیے بیانات دے رہی ہے: ضیاء لنجار کی گفتگو/ فائل فوٹو

کراچی وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت سستی شہرت کےلیے بیانات دے رہی ہے۔

وزیرداخلہ سندھ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق فوج کو بلانے کا طریقہ کار ہے، صرف جنگی حالات میں فوج کو بلایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ وقت لگے گا امن وامان کی صورتحال قابو میں آجائے گی،کسی جرائم پیشہ شخص کو نہیں بخشا جائے گا، جس علاقے میں جرم ہو گا پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ گھوٹکی میں ہیں کچے کی صورتحال دیکھ رہے ہیں، حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو سرینڈر کرنے کاموقع دے گی۔


مزید خبریں :