کھیل
Time 10 اپریل ، 2024

کرکٹ آسٹریلیا کی مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مسلمانوں کو عید الفطر کی منفرد انداز میں مبارکباد دی گئی ہے۔

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام کا آغاز السلام علیکم  سے کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کرکٹ نک ہوکلے کا کہنا تھا آسٹریلیا کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید مبارک، جیسے کرکٹ سب کو جوڑتی ہے ویسے ہی عید کی خوشی پر بھی سب اکٹھے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے مسلمان آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :