دنیا
Time 11 اپریل ، 2024

امریکا کا وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف مقدمہ ختم کرنے پر غور

آسٹریلوی وزیراعظم نے فروری میں جولین اسانج کی آسٹریلیا واپسی کی تحریک کی حمایت کی تھی: امریکی میڈیا—فوٹو: فائل
آسٹریلوی وزیراعظم نے فروری میں جولین اسانج کی آسٹریلیا واپسی کی تحریک کی حمایت کی تھی: امریکی میڈیا—فوٹو: فائل

امریکا وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف مقدمہ ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا، آسٹریلوی حکومت کی درخواست پر جولین اسانج کے خلاف قانونی چارہ جوئی ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔

ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا امریکا جولین اسانج کے خلاف قانونی چارہ جوئی ختم کررہا ہے؟ امریکی صدر جو بائیڈن نے جواب دیا کہ ہم اس پر غور کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے فروری میں جولین اسانج کی آسٹریلیا واپسی کی تحریک کی حمایت کی تھی۔

مزید خبریں :