کھیل
30 جنوری ، 2013

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

جکارتہ … ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے 9 سے 17 مارچ تک کھیلے جانے والے 22 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 12 مارچ کو ہوگا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 9 مارچ سے 17 مارچ تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان 9 مارچ کو ہو گا۔ پاکستانی ٹیم 10 مارچ کو آسٹریلیا، 12مارچ کو روایتی حریف بھارت، 14 مارچ کو ملائیشیا اور 16 مارچ کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :