Time 14 اپریل ، 2024
دنیا

ایران کا اسرائیل پر حملہ سفارتخانےکو نشانہ بنانے کے جرم کا مناسب جواب ہے: حماس

حماس نے عرب ممالک ،مسلمان قوم اور خطے کی مزاحمتی قوتوں سے الاقصیٰ فلڈ کیلئے حمایت جاری رکھنے کی بھی اپیل کی ہے— فوٹو:فائل
حماس نے عرب ممالک ،مسلمان قوم اور خطے کی مزاحمتی قوتوں سے الاقصیٰ فلڈ کیلئے حمایت جاری رکھنے کی بھی اپیل کی ہے— فوٹو:فائل

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے  ایران کے اسرائیل پر حملے کو شام کے دارالحکومت دمشق میں سفارتخانے کو نشانہ بنانے کے جرم کا مناسب جواب قرار دے دیا۔

گزشتہ شب ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایرانی حملے کو فطری حق قرار دیا اور کہا کہ ایران کا حملہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کے جرم کا مناسب جواب ہے۔

حماس نے عرب اور دیگر مسلمان اور خطے کی مزاحمتی قوتوں سے اپیل کی کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی حمایت جاری رکھیں۔

مزید خبریں :