30 جنوری ، 2013
ممبئی …بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت کا کہنا ہے کہ انھیں نئی فلم ” ڈرٹی پالیٹکس“ میں کام کرنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔فلم ”ڈرٹی پالیٹکس“ راجستھان کی ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بھنوری دیوی کی کہانی پر مبنی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ ملیکہ شروات نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں نامعلوم افراد نے فون کرکے دھمکی دی کہ وہ اس فلم میں کام کرنے سے باز رہیں۔ فلم کے ٹائٹل کے حوالے سے ملیکہ شروات کا کہنا تھا بالی وڈ میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کیلیے سب کو پالیٹکس کرنی پڑتی ہے اور وہ بھی اچھی بری ہر طرح کی سیاست کرتی ہیں۔ ملیکہ کا کہنا تھا کہ نئی فلم میں وہ خاصا بولڈ کردار ادا کررہی ہیں اور وہ بالی وڈ میں اپنے امیج سے مطمئن ہیں۔