کاروبار
Time 16 اپریل ، 2024

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام تک  انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر 278 روپے 29 پیسےکا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 68 پیسے کا ہے۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 18 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :