دنیا
Time 16 اپریل ، 2024

اسرائیل نے ایران کے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کا حصہ میڈیا کو دکھا دیا

اسرائیل نے ایران کے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کا حصہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل کا حصہ بحیرہ مردار سے برآمد کیا گیا۔ 

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے کروز میزائلوں، راکٹوں اور ڈرونز کے ساتھ 110 بیلسٹک میزائل بھی اسرائیل پر فائر کیے تھے، یہ بیلسٹک میزائل اگر اسرائیل سے ٹکرا جاتے تو خطے میں خطرناک نتائج ہوتے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایرانی حملے کا جواب اپنے منتخب کردہ طریقہ کار اور وقت پر دیں گے، ایران کو  واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایران دوبارہ ایسا قدم نہ اٹھائے۔ 

خیال رہے کہ ہفتے اور اتوار کی شب ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے تھے۔

ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور ساتھ ہی گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل 99 فیصد سے زائد میزائلوں اور ڈرونز کو مارگرایا تھا۔

مزید خبریں :