31 جنوری ، 2013
راولپنڈی… راولپنڈی میں دکان اورمکان میں آگ لگنے کے دو مختلف واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ راولپنڈی راجہ بازار کے علاقے کلاں بازار میں رات گئے دکان میں آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق عطر کی دکان میں شارکٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی جسے فائربریگیڈ کے عملے نے 5 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا۔ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ راولپنڈی کے علاقے سنگم ٹاوٴن میں پیش آیا، جہاں ایک مکان میں گیس بھر جانے کے باعث آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث تین بچوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنھیں امدادی ٹیموں نے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے مکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔