31 جنوری ، 2013
لاہور…لمبے عرصے بعد لالی ووڈ کے اسٹوڈیو زمیں رونقیں دیکھنے کو مل ہی گئیں۔ لاہور کے مقامی اسٹوڈیو میں نئی اردو فلم داستان کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ لاہور کے مقامی اسٹوڈیو میں ہدایتکار حسن عسکری کی نئی اردو فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو ٹیکنیشنز بھی خوش دکھائی دیئے اور اداکار بھی۔فلم داستان میں معمر رانا،جہانگیر جانی،شاہد خان اور زری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔اس فلم کی موسیقی صابر علی نے دی ہے۔ یہ فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔