19 اپریل ، 2024
کراچی: سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گے۔
صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہرکی صدارت میں سندھ کی تمام 45کھیلوں کی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ اسپورٹس نے سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اورڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے اجلاس میں سیکرٹری کو نیشنل گیمز کرانے کے لیے تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اوراجلاس میں فزیکل ایجوکیشن، محکمہ تعلیم سے واپس لے کر محکمہ اسپورٹس میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ اسپورٹس سٹی بنانے کے لیے پروپوزل تیارکیا جائے۔