Time 20 اپریل ، 2024
پاکستان

خاتون صحافی کی کردارکشی برداشت نہیں، ایمنڈ اور پی ایف یو جے کی مشال یوسفزئی کے الزامات کی مذمت

مشال یوسفزئی نے رپورٹرجیو نیوزنادیہ صبوحی پر پیسے مانگنے کا الزام لگایا تھا: ایسویسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز— فوٹو:فائل
مشال یوسفزئی نے رپورٹرجیو نیوزنادیہ صبوحی پر پیسے مانگنے کا الزام لگایا تھا: ایسویسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز— فوٹو:فائل

ایسویسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر مشال یوسفزئی کی الزام تراشی پر شدید مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایسویسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے کہاکہ خاتون صحافی کی کردار کشی ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف ان کےخلاف کارروائی کریں۔

ایمنڈ کے مطابق مشال یوسفزئی نے رپورٹرجیو نیوزنادیہ صبوحی پر پیسے مانگنے کا الزام لگایا تھا، مشال نے نادیہ کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد انہیں دھمکیاں ملنے لگيں۔

پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے کہا کہ مشال یوسفزئی نے قیمتی گاڑیاں خریدنے کی سمری مسترد ہونے کا غصہ مستند صحافی پر نکالا لہٰذا صوبائی حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیئر وکیل رہنما معظم بٹ نے مشال یوسفزئی کو تین کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔ نوٹس کے مطابق مشال یوسفزئی نے معظم بٹ کے خلاف ہتک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

مزید خبریں :