پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسرکو ناک آؤٹ کردیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

بنکاک: ایشین باکسنگ فیڈریشن اور  ورلڈ باکسنگ کونسل کے ٹائٹل کی فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر  پتونگ پونگ کو ناک آؤٹ کردیا۔

شہیر آفریدی نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔

خیال رہےکہ شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں دونوں ٹائٹل کے چیمپئن ہیں۔

شہیر آفریدی ڈبلیو بی اے کی ٹائٹل فائٹ پھر سے لڑیں گے۔ ڈبلیو بی اے کی ٹائٹل فائٹ میں شہیر آفریدی کا مقابلہ بھارتی باکسر کلبیر ڈھاگہ سے ہوگا۔

بھارتی باکسر سے مقابلہ جون میں ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی باکسر کلبیر ڈھاگہ پہلے شہیر آفریدی کو ہراچکے ہیں۔

مزید خبریں :