31 جنوری ، 2013
لندن…این جی ٹی…ساحل ِسمندر پر جانا کسے پسند نہیں ہوتا اور سمندرکا کنارہ ایسادلکش ہو تو پھرمنظر کو چار چاند ہی لگ جاتے ہیں۔ برطانوی آرٹسٹ ٹونی پلانٹ ریت کو بطور کینوس استعمال کر کے صرف ایک چھڑی کی مدد سے یہ دلفریب نقش و نگار تخلیق کرتا ہے جن کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہے۔ ٹونی اپنے اس منفرد فن میں اتنا ماہر ہے کہ اس کے کچھ فن پارے پانچ سو فٹ تک کے رقبے پربھی پھیلے ہوئے ہیں جنہیں مکمل کرنے کے لئے اسے مسلسل کئی گھنٹے محنت کرنی پڑتی ہے۔