Time 23 اپریل ، 2024
دنیا

امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کردی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں— فوٹو: فائل
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں— فوٹو: فائل

امریکا نے گزشتہ سال بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی بھارت میں انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ کے مطابق منی پور میں کوکی اور میتی قبائل کے درمیان پُرتشدد واقعات میں 200 سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مئی اور نومبر کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے دیگر حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیا، بھارت کی مذہبی اقلیتوں نے تشدد اور غلط معلومات پھیلانے سمیت امتیازی سلوک کو رپورٹ کیا۔


مزید خبریں :