کاروبار
31 جنوری ، 2013

گوادر پورٹ کا کنٹرول آئندہ ماہ چین کو دیئے جانے کا امکان

گوادر پورٹ کا کنٹرول آئندہ ماہ چین کو دیئے جانے کا امکان

اسلام آباد … گوادر پورٹ کا کنٹرول اگلے ماہ تک چین کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت جہاز رانی و بندرگاہ ذرائع کے مطابق پورٹ آف سنگاپور نے پورٹ سے دستبرداری کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد چین کی ہاربر کمپنی کے ساتھ معاہدہ 7 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چین کی بڑی شپنگ لائن کوسکو بھی گوادر پورٹ معاہدے میں شامل ہوگی جبکہ ایک اور کمپنی چائنا مرچنٹ کمپنی گوادر بندرگاہ کو چلائے گی۔ ماہرین کے مطابق جہاز رانی و بندرگاہ کے شعبے کی بڑی چینی کمپنیاں گوادر پورٹ کامیاب بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی اور پہلے مرحلے میں یہاں ٹرانس شپمنٹ کا کام کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :