کھیل
31 جنوری ، 2013

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 105 رنز سے ہرادیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 105 رنز سے ہرادیا

ممبئی … ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 105 رنز سے ہرادیا، غرب الہند کی ٹیم 179 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو انہیں کافی مہنگی پڑی، بھارت نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دیا،جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں محض 179 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، دیاندرا ڈوٹن 39 ، شانیل ڈالے 28 اور شیمین کیمبل 21 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہیں۔ بھارت کی جانب سے نرانجنا نے 3 ، گوہر سلطانہ اور جھلن گوسوامی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ اس سے قبل بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 284 رنز بنائے، بھارتی اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 175 رنز کا آغاز فراہم کیا، تھروش کامنی نے 100بنائے جس کیلئے انہوں نے 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا، پونم راوٴت نے 7چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ جھولن گوسوامی اور ہرمن پریت کور 36، 36 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیاندرا ڈوٹن نے 3 اور شانیل ڈالے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :