پاکستان
01 فروری ، 2013

کراچی: ماڑی پور سے مقامی این جی او کے چار اراکین کو اغواء

کراچی: ماڑی پور سے مقامی این جی او کے چار اراکین کو اغواء

کراچی…کراچی کے علاقے ماڑی پور سے مقامی این جی او کے چار اراکین کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مقامی این جی او "ہینڈز" کے افراد اپنی مصروفیات کے بعد شہر کی جانب آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کو گاڑی سمیت اس وقت اغواء کر لیا جب اس میں دو خواتین بھی موجود تھیں۔ ملزمان نے کچھ دور جاکر خواتین کو رہا کردیا تاہم دیگر اراکین کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :