01 فروری ، 2013
پشاور....پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم ثبوت کی بناءپر دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 13 ملزمان کو رہا کردیا۔ رہائی پانے والوں میں عظمٰی ایوب کے بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان بھی شامل تھے۔ پشاور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سیداصغرحسین شاہ نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کئے جانے والے 13 ملزمان کو رہا کر دیا۔ رہا کئے گئے افرادمیں عظمیٰ ایوب کے بھائی کے قتل کیس میں نامزد ملزمان بھی شامل تھے۔ ملزمان کو عدم ثبوت کی بناءپر رہا کیا گیا ہے۔