01 فروری ، 2013
اسلام آباد.... صدر نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور جوڈیشل الاو¿نس میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق یکم جولائی 2012ءسے ہوگا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر نے یہ منظوری وزیراعظم کی سفارش پر دی ہے۔ 20فیصد اضافے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 4 لاکھ 48 ہزار 2سو 21 روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 37ہزار 8سو 65 روپے ہوگئی ہے۔سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ 4 لاکھ 23 ہزار 4سو 14 روپے سے بڑھ کر5 لاکھ 8ہزار 97 روپے ہوگئی ہے۔سپریم کورٹ کے ججز کا جوڈیشل الاو¿نس ایک لاکھ 96ہزار 2سو 19 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ35ہزار4سو 63 روپے کردیا گیا ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ4 لاکھ 25ہزار4سو 26روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ 98ہزار 5سو 9 روپے کردی گئی ہے۔۔ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہ 3 لاکھ 99ہزار 4سو47 روپے سے بڑھا کر4 لاکھ 79ہزار 3 سو 36 روپے کردی گئی ہے۔ہائی کورٹ کے ججز کا جوڈیشل الاو¿نس بڑھا کر ایک لاکھ 88ہزار 3 سو 70 روپے کردیا گیا ہے۔